اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹھوس بنیادیں استوار کر رہے ہیں، اس سے کثیر الجہتی دو طرفہ روابط بڑھانے کیلئے مضبوط بنیاد فراہم ہو گی،دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا تسلسل برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کی …
وزیراعظم کی بیلاروس کے صدر کے ساتھ مذاکرات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹھوس بنیادیں استوار کر رہے ہیں، اس سے کثیر الجہتی دو طرفہ روابط بڑھانے کیلئے مضبوط بنیاد فراہم ہو گی،دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا تسلسل برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کی پالیسی کی پیروی کررہے ہیں ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورتحال سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے دانستہ طور پر لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں اضافہ کیا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کویہاں وزیراعظم ہاﺅس میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران کہی۔ بیلاروس کے صدر پاکستان کے 3 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پرجوش، خوشگوار اور کثیر الجہتی روابط استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، تعلیم، دفاع، زراعت، ثقافت سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔








