وزیراعظم نواز شریف آزاد کشمیر میں بدعنوانی سے پاک حکومت بنانے کے خواہاں ہیں،،ڈاکٹر آصف کرمانی

171

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف آزاد کشمیر میں بدعنوانی سے پاک اور گڈ گورننس سے بھرپور حکومت بنانے کے خواہاں ہیں۔ بیرسٹر سلطان ، سردار عتیق اقتدار کے پجاری ہیں۔ آزاد کشمیر کے لوگوں کے پاس موقع ہے کہ وہ درست لوگوں کاانتخاب کرکے راہزنوں اور جرائم پیشہ افراد کو مسترد کر دیں۔ حکمران ٹولے کی طرح غنڈے بد معاش فسطائی ، موالی اور بلوائی نہیںہیں ہم نواز شریف کی ترقی خوشحالی ، روشنی اور امن کا پیغام لیکر نکلے ہیں وہ اتوار کو یہاں سردار نوید صادق کی رہائش گاہ اور حلقہ 3کے مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے ۔