
ہانگ کانگ ۔ 16 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف ہانگ کانگ کے تین روزہ سرکاری دورہ پر منگل کو یہاں پہنچ گئے۔ ہانگ کانگ میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم نواز شریف ون بیلٹ ون روڈ ۔ پاکستان سرمایہ کاری فورم سے خطاب کریں گے جس میں ہانگ کانگ اور چین کی بڑی کاروباری کمپنیاں شرکت کریں گی۔ اس میں پاک چین اقتصادی راہداری کے ابھرتے ہوئے کاروباری مواقع کو اجاگر کرنے پر توجہ مرکوز ہوگی۔ چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ سی وائی لیونگ بھی فورم سے خطاب کریں گے۔