اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کشمیری عوام کی ترجمانی کی ہے اور حق خود ارادیت کیلئے ان کے نصب العین کو بہتر انداز میں پیش کیا ہے۔ گذشتہ روز پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ …
وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیری عوام کی ترجمانی کی ہے‘ صدر آزاد جموں و کشمیر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کشمیری عوام کی ترجمانی کی ہے اور حق خود ارادیت کیلئے ان کے نصب العین کو بہتر انداز میں پیش کیا ہے۔ گذشتہ روز پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر جو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بڑی وجہ ہے، اس لئے وزیراعظم نے اپنے خطاب میں اس مسئلے کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔







