وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بہترین خطاب کیا، رانا تنویر حسین

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بہترین خطاب کیا اور مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگرکیا، وزیراعظم محمد نواز شریف نے جتنے بہترین انداز میں کشمیر کا مقدمہ بین ا لاقوامی برادری کے سامنے رکھا اس سے انکے ناقدین بھی انکی تعریف کیے …

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بہترین خطاب کیا اور مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگرکیا، وزیراعظم محمد نواز شریف نے جتنے بہترین انداز میں کشمیر کا مقدمہ بین ا لاقوامی برادری کے سامنے رکھا اس سے انکے ناقدین بھی انکی تعریف کیے بنا نہیں رہ پا رہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے اور بھارتی مظالم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

Leave a Reply