وزیراعظم نواز شریف کامیڈیا رپورٹ کے حوالہ سے خلاف ورزی کا سخت نوٹس

115
APP18-10 ISLAMABAD: October 10 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif chairs meeting of the CWC PML-N. APP

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی کارروائی سے متعلق اختراع پر مبنی میڈیا رپورٹ کے حوالہ سے خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کیلئے ذمہ داروں کی نشاندہی کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے یہ بات چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے پیر کو ملاقات کے دوران کہی جو وزیراعظم ہاﺅس میں ہوئی۔ وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی ملاقات میں موجود تھے۔