وزیراعظم نواز شریف کا دورہ کراچی سیر حاصل اور مفید رہا‘ وزیراعظم کا وزیراعلی سندھ کے ساتھ خوشگوار رابطہ رہا ہے‘ وزیراعظم کے وزیراعلی سندھ کے ساتھ تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں، میڈیا میں نشر ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے‘ ترجمان وزیراعظم ہاﺅس

164
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان نے میڈیا میں چلنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف کا دورہ کراچی سیر حاصل اور مفید رہا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا وزیراعلی سندھ کے ساتھ خوشگوار رابطہ رہا ہے اور وہ پی این فلیٹ ٹینکر کی افتتاحی تقریب اور شمشیر بحر VI کی اختتامی تقریب میں وزیراعظم کے ساتھ تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وزیراعلی سندھ کے ساتھ تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں، میڈیا میں نشر ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔