وزیراعظم نواز شریف کا لاہور میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے لاہور میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون کے قتل پر گہری تشویش اور غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے اس واقعہ کو اسلام کی روایات اور اقدار کے خلاف قرار دیا ہے۔ خاتون کے رشتہ داروں نے اسے مبینہ طور پر قتل کیا۔ وزیراعظم نے پنجاب میں حکام کو ہدایت کی …

اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے لاہور میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون کے قتل پر گہری تشویش اور غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے اس واقعہ کو اسلام کی روایات اور اقدار کے خلاف قرار دیا ہے۔ خاتون کے رشتہ داروں نے اسے مبینہ طور پر قتل کیا۔ وزیراعظم نے پنجاب میں حکام کو ہدایت کی کہ اس واقعہ میں ملوث تمام ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے اس واقعہ کی جامع رپورٹ بھی طلب کی۔

Leave a Reply