اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے معروف سیاستدان اور پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ مرحوم جہانگیر بدر کی خدمات کو زبردست عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی سیاست کے استحکام کےلئے جہانگیر بدر کی خدمات کو ہمیشہ نہایت احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔