سیالکوٹ۔19 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعظم محمد نواز شریف کو پارٹی الیکشن میں اگلے چارسال کے لئے بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتحب ہونے پر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراءزاہد حامد ،خواجہ محمد آصف اور دیگر اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے علاوہ تمام ضلعی عہدیداروں نے مبارک بادپیش کی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن سیالکوٹ کے ممبران نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا پارٹی الیکشن میں بلامقابلہ صدر منتحب ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری پارٹی ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتی ہے ۔