اسلام آباد ۔ 3 جون(اے پی پی) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ انہیں وزیراعظم کی علالت کا سن کر بہت پریشانی ہوئی جنہیں بعد ازاں لندن میں اوپن ہارٹ سرجری کرانا پڑی تاہم انہیں سرجری کی کامیابی کی خبر سن اطمینان اور خوشی محسوس ہوئی۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیراعظم نے اپنے پیغام میں امید ظاہر کی اﷲ تعالیٰ وزیراعظم کو جلد صحت یاب کرے گا۔