وزیراعظم نواز شریف کی سول ہسپتال کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار

147

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وزیراعظم نواز شریف نے سول ہسپتال کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کویہاں وزیراعظم ہاﺅس سے جاری ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو بھی صوبے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ یہ امن سیکورٹی فورسز ، پولیس اور بلوچستان کے عوام کی کوششوں اور بے پناہ قربانیوں سے بحال ہوا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو وکلا اور سول سوسائٹی کےلئے حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت بھی کی ۔