وزیراعظم نواز شریف کی وزیر خزانہ کومبارکباد

114

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کی جانب سے سال 2016ءکیلئے جنوبی ایشیاءکا بہترین وزیر خزانہ قرار دینے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعزاز ان کی پاکستان کی معاشی بحالی اور اقتصادی استحکام کیلئے کوششوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے مالیاتی ادارے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی متحرک اقتصادی ٹیم کی کوششوں کے نتیجہ میں ملک میں اقتصادی کامیابی کا پہلے ہی اعتراف کر چکے ہیں۔