- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کابل میں دہشت گردی کے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افغانستان کے صدر اشرف غنی سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ افغان صدر کو اپنے ایک خط میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام، حکومت اور اپنی جانب سے وہ اس سفاکانہ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ افغان صدر اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1484
- Advertisement -