وزیراعظم نے آئین کے آرٹیکل 58 کے تحت صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیج دی ہے، چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

168

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قانون چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آئین کے آرٹیکل 58 کے تحت صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیج دی ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں بتائی۔