وزیراعظم نے تمام اراکین اسمبلی کو عید کے موقع پر سیاسی سرگرمیوں سے گریز کرنے کا کہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

50

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ حلقے کے عوام کی زندگی اور صحت کے مفاد کے پیش نظر عید پر سیاسی سرگرمیوں سے گریز کریں۔

منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ‏چئرمین تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان نے تمام اراکین اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ اس عید پر سیاسی سرگرمیوں سے پرہیز کریں۔

حلقے کے عوام کی زندگی اور صحت کے مفاد کے پیش نظر عید کی محافل اور ملاقاتیں ترک کر دیں اور زیادہ سے زیادہ گھر میں رہیں تا کہ محفوظ رہیں۔