وزیراعظم نے سابق سیکرٹری داخلہ عارف احمد خان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم نے سابق سیکرٹری داخلہ عارف احمد خان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ منگل کو ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سابق سیکرٹری داخلہ عارف احمد خان کی خدمات چھٹی کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کر دی ہیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ طارق محمود خان کو سیکریٹری داخلہ کا چارج دے دیا …

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم نے سابق سیکرٹری داخلہ عارف احمد خان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ منگل کو ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سابق سیکرٹری داخلہ عارف احمد خان کی خدمات چھٹی کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کر دی ہیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ طارق محمود خان کو سیکریٹری داخلہ کا چارج دے دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے اس کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

Leave a Reply