اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ سردار عبدالخالق وصی ایڈوکیٹ اور محمد صدیق چوہدری مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم محمدنواز شریف نے پارٹی رہنماوں سے مشاورت کے بعد سردار عبدالخالق وصی ایڈووکیٹ اور محمد صدیق چوہدری کو آزاد جموں و کشمیر کونسل کے انتخابات کیلئے پارٹی کا امیدوار نامزد کرتے ہوئے دونوں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں۔