
اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے موثر انتظامات پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ چیئرمین سی ڈی اے؍چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری انتظامیہ کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر قابل ستائش صفائی مہم مؤثر طریقے سے چلانے پر دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں۔