لاہور۔ 22 جولائی (اے پی پی):وزیراعظم کی معاون خصوصی شیزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معاشی مشکلات کے باوجود کھیل کے لیے پرائم منسٹرزیوتھ پروگرام کے تحت 5 ارب کا مکمل پیکج دیا ہے جس کا مقصدنوجوانوں کے ٹیلنٹ کو ہنٹ کیا جاسکے ، اسلام آباد میں سپورٹس یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے ،یوتھ کو لون دے رہے ہیں، لیپ ٹاپ دئیے گے ہیں اور سپورٹس پروگرام میں میں بھی کام کررہے ہیں ، تا کہ میں نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو ہنٹ کیا جاسکے ،پھر یہیں سے آگے آنے والے کھلاڑیوں کو محکموں میں میرٹ پر نوکریاں دی جائیں گی اور انہیں حکومت ہر طرح کی معاونت فرام کرے گی،
یوتھ کے معاشی مسائل حل کرینگے تاکہ کارکردگی بہتر ہو۔ وہ ہفتہ کو لاہور کالج یونیورسٹی میں پرائم منسٹرزیوتھ پروگرام کے تحت پنجاب میں ہاکی اور فٹبال کی پراونشل لیگز کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یوتھ میں ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لیے سپورٹس سمیت ہر میدان میں مواقع فرام کر رہی ہے مذکورہ تقریب سے ممبرقومی اسمبلی، شائستہ پرویزملک نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر لاہور کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شگفتہ ناز ، ایم این اے شائستہ پرویز ملک ، یونیورسٹی انتظامیہ ، سپورٹس طالبات کی بڑی تعداد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔تقریب کے اختتام پر ٹاپ بہترین کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔