وزیراعظم نے وفاقی وزرا ، مشیروں ،معاونین خصوصی ، وفاقی اداروں کے افسران کو بیرون ملک دوروں کی اجازت واپس لے لی

76
Cabinet Division
Cabinet Division

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی وزرا ، مشیروں ،معاونین خصوصی ، وفاقی اداروں کے افسران کو بیرون ملک سرکاری اور نجی دوروں کی دی گئی اجازت واپس لے لی ہے ، وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کا عمل مکمل ہونے تک کسی کو بھی غیر ملکی دورے کے لئے ایکس پاکستان لیو نہ دی جائے۔

کابینہ ڈویژن سے پیر کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزرا ، مشیروں ،معاونین خصوصی ، وفاقی اداروں بشمول ماتحت اداورں ، خودمختار اداروں کے افسران کو دی گئی غیر ملکی سرکاری یا نجی دوروں کی اجازت واپس لے لی ہے ۔

وزیراعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کسی غیر ملکی دورے کے لئے ’’ایکس پاکستان لیو ‘‘نہ دی جائے ۔تمام وفاقی سیکرٹریز کو کہا گیا ہے کہ وہ ان ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنائیں ۔