وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے مشورہ کے بعد تنخواہوں اور پنشنز میں اضافے کی منظوری دی، گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، مریم اورنگزیب

162

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے مشورہ کے بعد تنخواہ دار، دیہاڑی دار اور پنشنرز کی معاشی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گریڈ 1 سے 16 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد، گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، کم از کم اجرت 25 ہزار سے بڑھا کر 32 ہزار کر دی گئی ہے جبکہ پنشن میں 17.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔