اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت احتساب کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وعدے کو پورا کرنے کے لئے تیار ہیں تاہم اپوزیشن کی جانب سے تیار کی گئی ٹرم آف ریفرنس (ٹی او آرز) انصاف کے اصولوں پر پورا نہیں …
وزیراعظم نے پاناما لیکس میں اپنا نام شامل نہ ہونے کے باوجود خودکو احتساب کے لئے پیش کیا،اپوزیشن کی جانب سے تیار کی گئیں ٹی او آرز انصاف کے اصولوں پر پورا نہیں اترتیں۔وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت احتساب کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وعدے کو پورا کرنے کے لئے تیار ہیں تاہم اپوزیشن کی جانب سے تیار کی گئی ٹرم آف ریفرنس (ٹی او آرز) انصاف کے اصولوں پر پورا نہیں اترتیں، اس سے صرف اپوزیشن کے سیاسی محرکات کی عکاسی ہوتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاناما لیکس میں اپنا نام شامل نہ ہونے کے باوجود رضاکارانہ طور پر اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کیا۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت سیکورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا مکمل اعتراف کرتی ہے اور ضرب عضب اور کراچی آپریشنز میں سیکورٹی فورسز کی ہر ممکن معاونت کر رہی ہے۔








