وزیراعظم نے پاناما پیپرز پر اپوزیشن کے تمام سوالوں کا جواب دے کر فراخدلی کا مظاہرہ کیا، اب اپوزیشن بھی سڑکوں پر نکلنے کی سیاست کی بجائے معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرے،وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کی پی ٹی وی سے گفتگو

وزیراعظم نے پاناما پیپرز پر اپوزیشن کے تمام سوالوں کا جواب دے کر فراخدلی کا مظاہرہ کیا، اب اپوزیشن بھی سڑکوں پر نکلنے کی سیاست کی بجائے معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرے،وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کی پی ٹی وی سے گفتگو اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ …

وزیراعظم نے پاناما پیپرز پر اپوزیشن کے تمام سوالوں کا جواب دے کر فراخدلی کا مظاہرہ کیا، اب اپوزیشن بھی سڑکوں پر نکلنے کی سیاست کی بجائے معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرے،وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کی پی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ حکومت پاناما پیپرز معاملے کے شفاف حل کیلئے شروع دن سے کلیئر ہے جبکہ اپوزیشن بار بار اپنے مطالبات بدل رہی ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں نہ ہونے کے باوجود انکا خود کو احتساب کیلئے پیش کرنا ایک احسن اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی پارلیمنٹ میں گزشتہ روز کی تقریر ایک جامع تقریر تھی جس میں اپوزیشن کے تمام سوالوں کے جواب بھی موجود تھے۔

Leave a Reply