وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کر دیا

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے ماہ اکتوبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم محمد نوازشریف نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے حکومت کی کوشش رہی …

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے ماہ اکتوبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم محمد نوازشریف نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے حکومت کی کوشش رہی ہے کہ قیمتوں کو مستحکم رکھا جائے اور عام لوگوں کو ریلیف دیا جائے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2016ءکے دوران تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ستمبر 2016ءکی سطح پر برقرار رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کی وجہ سے جو مالی بوجھ پڑے گا وہ وزارت خزانہ برداشت کرے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply