وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 31 مئی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات کا ٹویٹ

39
‏سینیٹ میں حکومت کو ایک اور بڑی کامیابی ملی، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل سینٹ سے منظور ہو گیاہے،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق اوگرا تجویز کو مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 31 مئی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،عمران خان بین الااقوامی سطح پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالناچاہتے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے سے حکومت کو2.77 ارب کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ حکومت نے نہ صرف پٹرولیم لیوی میں ایڈجسٹمنٹ کی بلکہ لائٹ ڈیزل اور کیروسین آئل پر سیلز ٹیکس میں بھی کمی کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 30 اپریل کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے میں نہیں کیا جس سے 4.8ارب کا بوجھ حکومت نے خود برداشت کیا۔