وزیراعظم نے گڈانی شپ یارڈ واقعہ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے گڈانی شپ یارڈ کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس سانحہ کو نہایت افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی وجوہات کے تعین کے لئے فوری انکوائری کا حکم دیا۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں کابینہ سیکریٹری، …

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے گڈانی شپ یارڈ کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس سانحہ کو نہایت افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی وجوہات کے تعین کے لئے فوری انکوائری کا حکم دیا۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں کابینہ سیکریٹری، سیکریٹری پورٹس اینڈ شپنگ اور ایڈیشنل سیکریٹری وزارت دفاعی پیداوار شامل ہیں۔

Leave a Reply