وزیراعظم و چیف جسٹس دیامر بھاشا و مہمند ڈیمز فنڈ میں اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے 7.97 ارب روپے کے عطیات جمع

58
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔ 25 نومبر(اے پی پی)وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان دیامر بھاشا و مہمند ڈیم فنڈ میں اب تک پاکستان اور بیرونی دنیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 7.97 ارب روپے کے عطیات جمع ہو چکے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ڈیم فنڈ میں اب تک پاکستانیوں نے 7.09 ارب روپے جبکہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 880.23 ملین روپے کے عطیات دیے ہیں۔ امریکا میں مقیم پاکستانی سرفہرست رہے جنہوں نے 334.735 ملین روپے کے عطیات جمع کرائے جبکہ برطانیہ دوسرے نمبر پر ہے جہاں مقیم پاکستانیوں نے اب تک 180.317 ملین روپے کے عطیات دیے ہیں