وزیراعظم ٹانگ میں انفیکشن کی وجہ سے (کل صبح) لاہور سے اسلام آباد سفر نہیں کر سکیں گے،وزیراعظم آفس

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف اپنی ٹانگ میں انفیکشن کی وجہ سے کل (منگل کی) صبح لاہور سے اسلام آباد سفر نہیں کر سکیں گے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ انفیکشن کے باعث وزیراعظم بخار میں مبتلا ہیں، ڈاکٹران کا علاج کر رہے ہیں اور وہ بخار ٹھیک ہوتے ہی اسلام آباد پہنچ جائیں …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف اپنی ٹانگ میں انفیکشن کی وجہ سے کل (منگل کی) صبح لاہور سے اسلام آباد سفر نہیں کر سکیں گے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ انفیکشن کے باعث وزیراعظم بخار میں مبتلا ہیں، ڈاکٹران کا علاج کر رہے ہیں اور وہ بخار ٹھیک ہوتے ہی اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ وزیراعظم ہارٹ سرجری کرانے کے بعد لندن سے واپسی کے بعد 9 جولائی سے لاہور میں ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply