وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورہ کے دوسرے مرحلے میں ریاض پہنچ گئے

85

ریاض ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورہ کے دوسرے مرحلے میں ہفتہ کو سعودی عرب کے دارا لحکومت ریاض پہنچ گئے۔ رائل ٹرمینل پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے استقبال کیا۔ سعودی حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیر اعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کرینگے۔