وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا اسے متزلزل نہیںہونے دیں گے، و زیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان

مظفرآباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا اسے متزلزل نہیںہونے دیں گے۔پارلیمانی پارٹی کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے منتخب کیا ۔وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں جس پر اہل کشمیر ان کے شکر گزار ہیں ۔آزادکشمیر …

مظفرآباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا اسے متزلزل نہیںہونے دیں گے۔پارلیمانی پارٹی کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے منتخب کیا ۔وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں جس پر اہل کشمیر ان کے شکر گزار ہیں ۔آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنی جن ترجیحات کا اعلان کیا تھا ان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔آزادکشمیر میں استحصالی کلچر کو ختم کر کے آزاداکشمیر میں شفافیت پر مبنی نظام رائج کر کے آزاد کشمیر کے عوام کو صحیح معنوں میں گڈ گورننس دیں گے ۔آزادکشمیر میں انفرادی کے بجائے اجتماعی معاملات درست کریں گے ۔کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے ۔کسی کےساتھ ناانصافی نہیں ہو گی ۔صوابدیدی عہدوں پر کارکنوں کو ایڈجسٹ کریں گے ۔اللہ کی زمین پر مجھے کسی کا ڈر یا خوف نہیں ۔کبھی بھی ناجائز کام نہیں کروں گا اور نہ ہی کرنے دوں گا ۔

Leave a Reply