19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومزرعی خبریںوزیراعظم پاکستان کے زرعی خوشحالی منصوبہ کے تحت ،کٹابچاو/فربہ اسیکم کےتحت چیک...

وزیراعظم پاکستان کے زرعی خوشحالی منصوبہ کے تحت ،کٹابچاو/فربہ اسیکم کےتحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب

- Advertisement -

نارووال۔15اپریل (اے پی پی):محکمہ لائیوسٹاک کے زیراہتمام وزیراعظم پاکستان کے زرعی خوشحالی منصوبہ کے تحت حکومت پنجاب کی طرف سےکٹابچاو/فربہ اسیکم کےتحت چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کاانعقاد کیا گیا ،ڈپٹی کمشنرمحمداشرف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرمحمدسعید،ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹرفرحان توکل، ڈاکٹرفہدشکور،ڈاکٹرعاصم اقبال، ڈاکٹرمحمدشکیل،ڈاکٹرمحمدوقاص کے علاوہ مویشی پال حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرمحمدسعید نےاس موقع پرڈپٹی کمشنرنارووال کو محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے لمپی سکن بیماری کے حوالے کی جانے والی ویکسین اوراعلی درجے کی مصنوعی نسل کشی کے ساتھ ساتھ جانوروں کے علاج معالجے کی فراہم کردہ سہولیات ودیگراقدامات کے بارے تفصیل بریفنگ دی۔

- Advertisement -

انہوں نےبتایاکہ حکومت پنجاب کی جانب سےمویشی پال کسان بھائیوں اور دیہی علاقوں میں مقیم افراد کے لیے یہ پروگرام شروع کیاگیاہےجس سےعوام الناس کوبھرپورفوائدحاصل ہوسکیں گے۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پرکہاکہ محکمہ لائیوسٹاک حکومت پنجاب کی طرف سے لوگوں کے لیے اس قسم کے منصوبہ جات نہایت احسن اقدام ہیں جس سے معاشی پال حضرات کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بہتر نتائج برآمدہوں گے۔

تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنرنارووال نے کٹابچاو /فربہ سیکم تحت کے رجسڑڈ مویشی پال حضرات میں چیک تقسیم کیے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنرنارووال نے لائیوسٹاک کمپلیکس کاتفصیلی وزٹ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرمحمدسعید نے ڈپٹی کمشنرنارووال کو وزٹ کے دوران محکمہ کی طرف سے کاشتکاروں کوفراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس دوران محکمہ کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ کمپلیکس میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کوسراہتے ہوئے اپنے بھرپوراطمینان کااظہارکیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=359637

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں