وزیراعظم پہلی عالمی کانفرنس“ میں شرکت کے لئے (کل ) ترکمانستان روانہ ہوں گے،ترجمان دفتر خارجہ

138

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف ترکمانستان کے صدر کی دعوت پر آج جمعہ کو دو روزہ دورہ پر ترکمانستان روانہ ہوں گے۔ وہ پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے تحت اشک آباد میں ”پائیدار ٹرانسپورٹ بارے پہلی عالمی کانفرنس“ میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور ترکمانستان اس کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کر رہے ہیں جس میں کم و بیش 1500 شرکاءشریک ہوں گے جن میں سربراہان مملکت و حکومت، وزرائ، نجی شعبے کے سی ای اوز، سول سوسائٹی کے رہنما اور اقوام متحدہ کے عہدیداران شامل ہیں۔