بنوں ۔ 3 مئی (اے پی پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے اعلان کیا کہ وزیراعظم 14مئی کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ منگل کو یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم 14مئی کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا افتتاح کریں گے اس موقع پر وزیراعظم دیگر میگا پراجیکٹس کا بھی اعلان کریں گے۔