وزیراعظم کاسروکئی، جنوبی وزیرِستان میں کامیاب آپریشن کے دوران چار خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

188
Prime Minister Shahbaz Sharif
Prime Minister Shahbaz Sharif

لاہور۔2نومبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سروکئی، جنوبی وزیرِستان میں خارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن اور چار خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔