اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کرنے کہا ہے کہ وزیراعظم کاصنعتوں کیلئےسستی بجلی کی فراہمی کااعلان عوام کیلئےروزگارکےمواقع پیدا کرنےاورمعاشی استحکام کی جانب ایک اوراہم اقدام ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ چھوٹی،درمیانی صنعتوں کورعایتی نرخوں پربجلی کی فراہمی سے کارخانےچلیں گے، غریب مزدوروں کےچولہےبھی جلیں گے، عوام کوریلیف پہنچانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔
ہوم قومی خبریں وزیراعظم کاصنعتوں کیلئےسستی بجلی کی فراہمی کااعلان عوام کیلئےروزگارکےمواقع پیدا کرنےاورمعاشی استحکام...