وزیراعظم کا اقتصادی وژن متحرک معیشت کے ساتھ خوشحال پاکستان ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

166
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا اسلام آباد میں پرانے مرغزار کا دورہ

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا اقتصادی وژن متحرک معیشت کے ساتھ ایک خوشحال پاکستان ہے ۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا اقتصادی وژن متحرک معیشت کے ساتھ ایک ایسا خوشحال پاکستان ہے جہاں ترقی پائیدار اور جامع ہو، جہاں سب کے لئے روزگار اور کاروبار کے مواقع ہوں، جہاں ہم غربت کا خاتمہ اور اپنے تمام شہریوں کو باوقار معیار زندگی فراہم کر سکیں