اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمدشہبازشریف نے ترکیہ کے صوبہ بارٹن میں کوئلہ کی کان میں دھماکہ سے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پراپنے گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔
ہفتہ کواپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ ہماری دعائیں غمزدہ خاندانوں اورترکی کے عوام کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم نے اس امیدکااظہارکیاکہ کان میں پھنسے دیگرکان کنوں کوجلدازجلد ریسکیوکرلیاجائیگا۔