وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ اور انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرست یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ اور انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرست یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
اتوار کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے امن و استحکام کے خلاف مذموم عزائم کو مسلسل ناکام بنانے پر پوری قوم کو اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جاری جنگ میں پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاکستان کی سرزمین سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ’’عزمِ استحکام‘‘ کے وژن کے تحت کارروائیاں بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔







