وزیراعظم کا رزمک، شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

156
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

نیویارک۔26ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رزمک، شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہاہے کہ ہماری بہادر سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت 8 خوارج جہنم واصل ہوئے،انشاء اللہ پورے ملک سے خوارج کا عنقریب مکمل خاتمہ ہو گا۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ ہماری بہادر سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت 8 خوارج جہنم واصل ہوئے ہیں اور انشاء اللہ پورے ملک سے خوارج کا عنقریب مکمل خاتمہ ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں سے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔