اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے شاہ نورانی درگاہ پر دہشت گرد حملہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کیلئے فی کس پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے دو لاکھ روپے مالی امداد کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے واقعہ میں معمولی یا کم زخمی افراد کیلئے فی کس ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل اور وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے ذاتی طور پر سول ہسپتال کراچی کا دورہ کیا وزیراعظم کی جانب سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے۔