اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے سابق گورنر اور مرحوم شاہ فہد کے صاحبزادے شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا شہزادہ محمد بن فہد کی مملکت سعودی عرب کے لیے نمایاں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی طرف سے میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلسعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، شاہی خاندان کے ارکان اور سعودی عوام سےشہزادہ محمد بن فہد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، آمین
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553044