وزیراعظم کا عید سے قبل ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کیلئے بڑا تحفہ، ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کو ادائیگیوں کا سلسلہ شروع، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

67
ضمنی انتخابات کا نتیجہ الیکشن کمشن اور اداروں کی جانبداری کے خلاف بیانیہ کی موت ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کو ادائیگیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عید سے قبل ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کو ادائیگی وزیراعظم کا ایک تحفہ ہے۔ وزیراعظم نے ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کو عید کے دن سے پہلے ادائیگیوں کی ہدایت کی تھی جس پر ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کو ادائیگیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‏وزیراعظم کے خصوصی حکم پر نیشنل بینک اور حبیب بینک کی شاخیں (آج) جمعہ کو کھلی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کی ادائیگیوں کا معاملہ طویل عرصے سے التوا کا شکار تھا