وزیراعظم کا معاون خصوصی فہد حسین کی ملک کیلئے خدمات کا اعتراف اور نیک خواہشات کا اظہار

143
محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی اینڈ سٹریٹجک کمیونیکیشن فہد حسین کی ملک کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کیلئے اپنے ٹویٹ میں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے ملک کی خدمت کیلئے فہد حسین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پبلک پالیسی اینڈ سٹریٹجک کمیونیکیشن سے متعلق میرے معاون خصوصی کے طور پر مجھے آپ کے دانشمندانہ مشوروں کا بہت فائدہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کو ایک شاندار ٹیم پلیئر اور ایک عظیم انسان پایا، آپ کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں