وزیراعظم کا نوجوانوں کو قرض کے ساتھ ساتھ ہنر اور تربیت فراہم کرنے کا وعد ے کے عملی نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے،وزیر اعظم معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا بیان

45

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):وزیر اعظم معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ بے روزگاری سے تنگ نوجوان ہنر اور تربیت حاصل کرکے کامیاب جوان پروگرام سے فائدہ اٹھائیں،وزیراعظم کا نوجوانوں کو قرض کے ساتھ ساتھ ہنر اور تربیت فراہم کرنے کا وعدہ کے عملی نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے،کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے ہائی ٹیک کورسز میں اسکل اسکالرشپ کا سلسلہ جاری ہے،نوجوانوں میں ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ کیلئے 10 ارب روپے تقسیم کر دئیے گئے۔ہفتہ کو اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اسکالر شپ پروگرام کے ذریعے ہائی ٹیک کورسز کس طرح نوجوانوں کی زندگی بدل رہے ہیں، جسمانی معذوری کا شکار عبداللہ رحمن نوجوانوں کیلئے مثال بن گیا، انہوں نے کہا کہ سالوں گھر میں بے روزگار رہنے والا نوجوان عالمی مارکیٹ سے پیسے کمانے لگا، انہوں نے بتایا کہ کامیاب جوان پروگرام معذور کا سہارا کیسے بنا؟

عثمان ڈار نے معذور نوجوان کی مکمل کہانی ٹویٹ کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ عبداللہ رحمن نے گرافک ڈیزائننگ کا جدید کورس مکمل کر کے روزگار حاصل کر لیا،معذوری کے باعث روزگار حاصل کرنا تقریبا ًنا ممکن ہو چکا تھا،تعلیم مکمل کرنے تک معذوری بھی حد سے زیادہ بڑھ چکی تھی،کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ پروگرام میں کورسز کا اجراء ہوا تو اپلائی کر دیا۔عبداللہ رحمن نے کہا کہ رجسٹریشن ہوئی تو نیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن میں داخلہ مل گیا،اب نوکری نہ ہونے کے باوجود گھر بیٹھے آن لائین پیسے کما رہا ہوں،اس بات کی خوشی ہے کہ اب انٹرنیشنل مارکیٹ میں کام کر رہا ہوں

،وزیراعظم عمران خان اور کامیاب جوان پروگرام ٹیم کی شکرگزار ہوں۔سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے عبداللہ رحمن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ رحمن لاکھوں نوجوانوں کیلئے قابل تقلید مثال بن چکا ہے۔عثمان ڈار نے کہا کہ بے روزگاری سے تنگ نوجوان اسکل اسکالرشپ حاصل کر کے روزگار حاصل کریں،وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر اربوں روپے پر مشتمل خطیر رقم جاری کر دی گئی ہے،اب تک 1 لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو اسکالرشپ فراہم کی جا چکی ہے۔