وزیراعظم کا پائیدار ترقی اہداف کا پروگرام خالصتا بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلئے ہے اس کا پارلیمنٹیرینز کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ،شیخ آفتاب احمد

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد اور چئیرمین پرائم منسٹر پروگرام برائے پائیدار ترقی اہداف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا پائیدار ترقی اہداف کا پروگرام خالصتا پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہے اس کا پارلیمنٹیرینز کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہے ایسے پروگرام کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔ وہ جمعہ …

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد اور چئیرمین پرائم منسٹر پروگرام برائے پائیدار ترقی اہداف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا پائیدار ترقی اہداف کا پروگرام خالصتا پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہے اس کا پارلیمنٹیرینز کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہے ایسے پروگرام کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔ وہ جمعہ کو یہاں وزیراعظم کےپائیدار ترقی اہداف کے پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اجلاس کے دوران وزیراعظم کے پائیدار ترقی اہداف کے پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ جس کا مقصد عوام کو پینے کے صاف پانی، سینیٹیشن، اور بجلی کی فراہمی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply