وزیراعظم کا پہلے غیر ملکی دورے کے لئے سعودی عرب کا ا انتخاب پاکستان کی اپنے سٹریٹجک اتحادیوں میں سعودی عرب کو پہلا مقام دینے کی تصدیق ہے ،

69

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لئے سعودی عرب کے انتخاب سے اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ پاکستان اپنے سٹریٹجک اتحادیوں میں سعودی عرب کو پہلا مقام دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں العریبیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے کئی پیغامات ہیں جن میں سب سے اہم پیغام یہ ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب جسم و جان کی مانند ہیں اور دونوں کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔