اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے اعلی امن کونسل افغانستان کے چئیرمین پیر سید احمد گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیر صاحب کی افغانستان میں امن کے لئے خدمات اور مفاہمتی عمل کے لئے کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔