اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری اور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شہداءکے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے شہداءکے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اہم فریضہ اور عظیم قومی مقصد کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی بے مثل قربانیوں کو ہمیشہ انتہائی احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔