اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے موٹروے پر ہکلہ ٹول پلازہ پر ٹریفک رش کا نوٹس لے لیا۔
اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹول پلازہ پر ٹول بوتھ کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے ٹول پلازہ پر ایم ٹیگ سسٹم کو آپریشنل کرنے کی بھی ہدایت کی۔